• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان پاکستان کے سپر پاور بننے کیلئے پرامید

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے آج یوم ِ آزادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خصوصی پوسٹ میں پاکستان کے مسقبل میں سپر پاور بننے کی پیشگوئی کردی ہے۔

اداکار فیروز خان نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پاکستانی جھنڈا تھا مے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا' پاکستان زندہ آباد !'

اداکار فیروز خان نے اپنی اس پوسٹ میں پاکستان کے2050 تک سپر پاور بننے کی پیشگوئی بھی کردی ہے ۔

اداکار فیروز خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کو اس پوسٹ پر ان کے پاکستانی مداحوں سے زیادہ سرحد پار پڑوسی ملک بھارت سے ان کے مداحوں کی جانب سے یومِ آزادی کی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔

تازہ ترین