طالبان نے کابل میں صدارتی محل کی سیکیورٹی 313 بدری بریگیڈ کے حوالے کر دی۔
ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کاکہنا ہے کہ افغانستان میں سفارتخانوں، بینکوں، تجارتی مراکز کو ترجیحی بنیادوں پر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بتایاکہ کابل میں این جی اوز، سرکاری دفاتر کو بھی ترجیحی بنیادوں پر سیکیورٹی دی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تمام سرکاری عملہ بلاخوف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے۔
واضح رہے کہ طالبان کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ طالبان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، اب افغان قوم کی خدمت کرنی ہے، انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے اور یقینی بنانا ہے کہ افغانوں کی زندگی اور مستقبل بہتر بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس مقام پر پہنچے ہیں جس کی کبھی توقع نہیں کی تھی، ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔