برطانوی وزیر دفاع بین والس نے کہا ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آپائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بین والس نے کہا تھا کہ تمام برطانوی شہریوں کو کابل سے بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
پیر کی صبح برطانوی وزیردفاع بین والس ریڈیو پرگفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے پچھتاوے کی بات ہے، لیکن کچھ لوگ واپس نہیں آپائیں گے۔
بین والس کا کہنا تھا کہ ہمیں تیسرے ممالک کے ساتھ کام کرکے انھیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ میں غمزدہ اس لیے ہوں کہ میں بھی ایک فوجی ہوں۔
برطانوی وزیر دفاع بین والس نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے اور مغرب نے جو کرنا تھا وہ کرلیا۔ اب ہمارا کام ہے کہ ہم اپنے فرائض نبھائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 20 برس کی قربانیاں رائیگاں نہ جانے دیں۔