پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نے عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوالی۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے سبز پینٹ کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ چہرے پر کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گونگے اور پالگل مت بنو بلکہ ویکسین کرواؤ۔‘
واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 639 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو چکی ہے۔