• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کورونا مثبت آنے کے بعد میرے جاہل دوست ڈاکٹرز بن گئے: یاسر حسین

حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُن کے تمام جاہل دوست ایم بی بی ایس ڈاکٹرز بن گئے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں، اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک بات کا اندازہ ہوگیا ہے کہ میرے وہ تمام دوست جنہیں میں جاہل سمجھتا تھا وہ سبھی ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ہیں۔‘

اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میرے دوست، مجھے ایسی ایسی گولیاں بتارہے ہیں کہ اگر میں سب کی بتائی ہوئی ایک ایک گولی بھی کھاؤں تو میرے پیٹ میں کھانا کھانے کی جگہ ہی نہ بچے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے دوست ایسے پُراعتماد ہیں کہ جیسے انہوں نے کورونا لیب میں اس وائرس کا علاج ڈھونڈا ہے۔‘

یاسر حسین نے کہا کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ میرے دوستوں نے پہلے اپنے کورونا مثبت کا علاج کیا اور اب مجھے علاج بتا رہے ہیں۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’وہ اپنے دوستوں کے پیار اور فکر کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔‘

واضح رہے کہ یاسر حسین بھی ملک میں جاری کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے شکار ہوگئے۔

اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اداکار کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تازہ ترین