• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر لڑکوں کی برہنہ وڈیو بنانے والانیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے نے گن پوانٹ پر لڑکوں کو برہنہ کرکے وڈیو بنانے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ایک کو گرفتار کرلیا ۔ تین رکنی گروہ نے بھارہ کہومیں سارا سیٹ اپ بنا رکھاتھااور اب تک متعدد لڑکوں کو بلیک میل کرچکے ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ ایف آئی اے نے ایک شکایت پر جب انکوائری شروع کی تو پتہ چلاکہ تین رکنی گروہ سوشل میڈیا پر لڑکوں سے دوستی کرتے تھے۔ دوستی کے بعد کسی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائی جاتی تھی وڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ ملزمان نے ایک لڑکے سے 28ہزار روپے ایزی پیسہ کےذریعے لئے۔ ایف آئی اے نے ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کرلیادیگر دو ملزمان میں زین اور سیف اللہ شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔
تازہ ترین