• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 اگست کو لڑکی پر جنسی حملے کے ملزمان کی تلاش


مینارِ پاکستان پر 400 افراد کے سرِعام نہتی لڑکی پر حملہ کرنے والوں اور جنسی درندگی کی کوشش کرنے والے مجرموں کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے 20 افراد کو پکڑلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی، ڈی ایس پی بادامی باغ اور ایس ایچ او کو عہدوں سے ہٹادیا۔

اسی دوران خبر آئی ہے کہ یوم آزادی پر لڑکی کے ساتھ پیش آئے واقعے سے پہلے 13 اگست کو بھی 25 ہزار افراد گریٹر اقبال پارک میں موجود تھے۔

داخلے سے روکے جانے پر انہوں نے جنگلے توڑے اور زبردستی پارک کے اندر گھس گئے، ایک کیبن اور موٹر سائیکل کو آگ بھی لگائی گئی۔

تازہ ترین