• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ علی شیر حیدری مضبوط مؤقف رکھنے والے رہنما تھے، عمر توحیدی

اولڈہم(پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ علامہ علی شیر حیدری شہید علم و عمل اور اپنے مؤقف پر مضبوط دلائل رکھنے والے رہنما تھے،ان کی فقاہت اور علمی مرتبہ کو علمی دنیا میں سند کی حیثیت حاصل تھی۔ پاکستان میں امن کی خاطر انہیں جب بھی حکومتی یا غیر حکومتی پلیٹ فارم پر مدعو کیا گیا انہوں نے اپنا مؤقف دلیل کے ساتھ پیش کیا۔ 17 اگست کو ان کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ علی شیر حیدری نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمے کا جو حل پیش کیا تھا وہ تاریخی دستاویز ہےجس سے استفادہ کر کے پاکستان میں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جا سکتا ہے۔ علامہ حیدری نے خلفائے راشدین، صحابہ کرام اور اہلبیت رسولﷺ کی وکالت کا مقدمہ نہ صرف پاکستان بلکہ یورپ کے ممالک تک لڑا ۔
تازہ ترین