• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے جہاں ان کے مداح انہیں اس سوشل میڈیا ایپ پر تیزی سے فالو بھی کررہے ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ کی ٹک ٹاک ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کےبعد ان کی پہلی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہی صرف 34منٹ میں ہی ان کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اپنی پہلی ویڈیو کے کیپشن میں ٹیلر سوئفٹ نے لکھاکہ ’اس وقت بہت کچھ چل رہا ہے، ریڈ (مائی ورژن)وینائل میری سائٹ پر پِری سیل کےلیے تیار ہے اور اوہ میں ٹک ٹاک پر ہوں تو اب یہ گیم بھی شروع ہونے دیں۔‘

گلوکارہ کےپہلی پوسٹ کرنے کے فوراََ بعد ہی ان کے مداحوں نےپوسٹ پرمختلف قسم کے تبصروں کاآغاز کردیا ہے ۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ’آپ کے پرستار پہلے ہی اس ایپ پر موجود ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کے یہاں کتنے چاہنے والے ہیں۔ میں آپ کو ٹک ٹاک پرخوش آمدید کہتا ہوں ـ‘

تازہ ترین