لاہور میں 14 اگست کی رات رکشہ میں خواتین کو ہراساں کر کے بھاگنے والے اوباش کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی۔
ویڈیو میں مذکورہ اوباش لڑکا رکشے میں سوار لڑکی کو ہراساں کرنے کے بعد بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ملزم کا چہرہ نظر نہیں آتا۔
14 اگست کو ہی لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کی مزید ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آئی ہیں۔
ان ویڈیوز میں اوباش نوجوان لڑکیوں کا تعاقب کر کے انہیں ہراساں کرتے رہے۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان کے قریب ہی سڑک پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل رکشے میں بیٹھی لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں نے گھیر رکھا ہے۔
ایک لڑکی غصے میں اپنا جوتا بھی اتار لیتی ہے مگر کوئی ان کی مدد کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھتا۔
لاہور میں ان اوباش نوجوانوں کی وجہ سے موٹر سائیکل پر اور رکشے میں خواتین کا سفر کرنا مشکل ہونے لگا ہے۔