• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی کینٹین، کیفے کی مکمل انسپکشن کا حکم

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو جراثیم سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سروے کی ہدایت کردی ۔صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو متعلقہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں کی کینٹین اور کیفے کی مکمل انسپکشن کرکے رپورٹس دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نشاندہی کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی کینٹین میں حشرات الارض سے کھانے پینے کی اشیا کو محفوظ رکھنےکا کوئی مناسب انتظام نہیں ۔حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا،مضرصحت اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ کینٹین اور کیفے میں کام کرنے والے ملازمین کے صحت مند ہونے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ کا کوئی تصور ہے نہ ہی ملازمین کو کوئی بنیادی ٹریننگ دی جاتی ہے۔
تازہ ترین