• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کے خلاف مہم ختم نہیں ہوئی ،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (اے پی پی)امریکا کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے عراق کے صدر برہم صالح کو یقین دلایا ہے کہ داعش کے خلاف مہم ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں بتایا کہ اینٹونی بلنکن نے برہم صالح کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکا مستحکم عراق کے لیے پرعزم ہے اور 10 اکتوبر کو غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے عراق کی کوششوں پر توجہ دے رہا ہے۔اس وقت عراق میں 25 ہزار امریکی فوجی داعش سے مقابلہ کرنے میں عراقی افواج کی مدد کر رہے ہیں۔
تازہ ترین