• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینس فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’ملاقات‘ کی 10ستمبر کو نمائش کی جائیگی

وینس(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وبا کے باوجود فرانس میں دنیا کے قدیم ’وینس‘ فلم فیسٹیول کا 12 روزہ میلہ جاری ہے، جس میں دنیا کے متعدد ممالک کی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔اس سال وینس کا 78 واں سالانہ فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس کے پہلے دن یعنی 31 اگست کو صرف دو فلموں کی نمائش کی گئی۔11ستمبر تک جاری رہنے والے فلم فیسٹیول میں مختلف مقامات پر 70 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی، جن میں میگا بجٹ ہولی وڈ فلم سمیت کم بجٹ کی فلمیں بھی شامل ہیں۔فیسٹیول کے دوران زیادہ تر یورپی ممالک، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اسپین، اٹلی، امریکا اور کینیڈا و لاطینی امریکی ممالک کی فلمیں پیش کی جائیں گی، تاہم میلے کے دوران کم از کم ایک پاکستانی اور ایک بھارتی فلم بھی پیش کی جائے گی۔پاکستانی فلم ’ملاقات‘ کو 10 ستمبر کو دکھائی جائے گی مذکورہ فلم کی ہدایات پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سیماب گل نے دی ہیں اور اس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ کورونا کے پیش نظر فیسٹیول کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین