• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے دوستانہ کرکٹ میچ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان ہوگیا

پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے دوستانہ کرکٹ میچ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نےحکومت سےمیچ کیلئے اپنےکھلاڑیوں کا اعلان کردیا ، اپوزیشن کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے نام موصول ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں، اپوزیشن ،حکومتی ارکان اسمبلی کا کرکٹ میچ ستمبر کے وسط میں ہونے کا امکان ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں حکومتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کروں گا، اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے کپتان سید علی حیدر گیلانی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میچ کی تاریخ ، انتظامات کیلئے 8 ستمبرکو علی حیدر گیلانی سے ملوں گا۔

اپوزیشن کرکٹ ٹیم میں علی حیدر گیلانی ، ملک ندیم کامران ، تنویر اسلم ، ظہیراقبال ،جہانگیرخانزادہ، رضاعلی ربیرہ،صہیب بھرت، میاں نوید، بلال اکبر، نعیم صفدر، عثمان محمود،حسن مرتضی شامل ہیں۔

تازہ ترین