صوابی(نمائندہ جنگ)عالمی شہرت یافتہ پشتو گلو کار سیدکفایت شاہ باچا کو پرانی دشمنی کی بناء پر نماز جمعہ پڑھنے کے لئے مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔دوران فائرنگ رشتہ دار نوجوان زخمی ہو گیا۔ سید گل بادشاہ ولد سید مہر علی شاہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کفایت شاہ باچا اور فرہاد باچا ولد عارفت شاہ باچا کے ہمراہ مقامی مسجد توحید محلہ زیارت پا یاں میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے داخل ہوئے تو اس دوران مبینہ طور پر مسمیان اویس ولد فرید خان سکنہ زیدہ اور عابد ولد میر نواب سکنہ مانیری پایاں ہمارے پیچھے مسجد کے اندر داخل ہو ئے۔ اویس نے ہم پر پستول سے فائرنگ شروع کی جبکہ عابد اس کی مدد کے لئے مسلح کھڑا تھا اویس کی فائرنگ سے کفایت شاہ باچا اور مسجد میں موجود فرہاد باچا شدید زخمی ہو ئے جبکہ میں معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا ۔