• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدف کا شہروز سبزواری کی بیٹی کیساتھ کیسا رشتہ ہے؟

معروف پاکستانی ماڈل صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے شہروز کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں اظہارِ خیال کیا ہے۔

صدف کنول نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں شو کے میزبان اداکار احسن خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف نے انکشاف کیا کہ انکا نورے کیساتھ بہت دوستانہ تعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اپنے شوہر شہروز کی بیٹی کو نورے کہہ کر بلاتی ہیں اور نورے بھی انہیں صدف کہہ کر پکارتی ہے۔‘

صدف نے نورے کا شہروز سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ نورے بہت پیار کرنے والی بچی ہے، وہ بالکل اپنے والد کی کاپی ہے۔‘

واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

شہروز سبزواری سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور یہ ان کی دوسری شادی ہے۔

اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں جن سے اُن کی ایک بیٹی ہے۔

تازہ ترین