• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل


کراچی کے علاقے ملیر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔

ملیر گلشنِ آمنہ کے گھر میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ کی شناخت مستفید کے نام سے ہوئی ہے جو 4 بچوں کی والدہ تھی۔

مقتولہ کے بیٹے کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم مقتولہ خاتون کا تیسرا شوہر ہے۔

پولیس کو دیئے جانے والے بیان میں مقتولہ کے بیٹے نے بتایا کہ دوسرے شوہر سے خُلا کے بعد والدہ نے تیسری شادی کی تھی۔

بیٹے کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ چند روز قبل مقتولہ نے اپنا مکان فروخت کیا تھا، ملزم نے مقتولہ سے 20 لاکھ روپے لیے اور جوئے اور نشے میں خرچ کر دیئے جب آج مقتولہ نے پیسوں کے متعلق پوچھا تو جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے واردات کی اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول تحویل میں لے لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید