• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے متعلق جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت کانفرنس

جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت کانفرنس میں تباہ حال افغانستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر امداد کے اعلانات کئے گئے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے افغان عوام سے اظہار یکجہتی اور ضرورت مندوں کیلیے امداد پر زور دیا گیا۔

انٹونیو گوٹیرس نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا انتہائی ضرورت مند افغان شہریوں کی مدد کیلئے طالبان سے رابطے کرے۔ امید ہے کہ امداد کو انسانی حقوق کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے بارے میں حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اور عالمی برادری کے مسلسل ساتھ پر زور دیا۔

تازہ ترین