• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ سوسائٹی، روڈ پر قبضہ، محکمہ ریونیو،SBCA سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی میں روڈ پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران محکمہ بورڈ آف ریونیو اور ایس بی سی اے سے جواب طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) سے علاقے کا لے آؤٹ پلان طلب کر لیا ۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ماسٹر پلان اور محکمۂ بورڈآف ریوینیو کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے ڈی جی محکمۂ بورڈ آف ریوینیو، ایس بی سی اے اور دیگر کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

کے ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زمین بورڈ آف ریونیو کی ہے، اس سے کے ڈی اے کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے ڈی اے ہی نقشے پاس کر رہا ہے، تعمیرات کی اجازت دے رہا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر زمین کے ڈی اے کی نہیں ہے تو نقشے کیسے پاس ہو رہے ہیں؟ علاقے کا لے آؤٹ پلان اور ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔

کے ڈی اے کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ لے آؤٹ پلان ماسٹر پلان والے دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین