• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپ سیل کرنےکیخلاف مظاہرہ کرینگے،ڈیلرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ (پ ر) آل بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین حاجی ولی محمد لہڑی اور صدر سید قیام الد ین آغا کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کابینہ کےارکان اور ڈیلرز نے شرکت کی۔ جس میں حاجی عباس سرپرہ، حاجی سعید شاہوانی، ملک سیف شاہوانی، حاجی ظریف، سید علاؤ الدین آغا بخاری، سید عباس آغا، حاجی ابراہیم، سید باچاآغا، ملک ثناءشاہوانی، ملک طاہر، حاجی غلام علی محمد شہی، سید اسرار آغا، سید نصیب آغا، ملک ادریس شاہوانی، حاجی اصغر خان بڑیچ، حاجی افضل اعوان اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہم نے چند دن پہلے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کی اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے طویل بات چیت کی اور بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور بھرپور تعاون بھی کیا اور ہر روز مختلف پیٹرول پمپ پر جھگڑے گالم گلوچ اور طرح طرح کی مشکلات پیش آئیں اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مختلف پیٹرول پمپس پر اپنے اہلکار بھی کھڑے کررکھے ہیں اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بھی مختلف پیٹرول پمپس کا جائزہ اور وزٹ کرتے رہتے ہیں لیکن ان سب باتوں اور بھرپور تعاون کے باوجود بلاوجہ ہمارے 2پیٹرول پمپس کو سیل کردیا۔ اجلاس میں تمام ارکان نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا کہ تعاون کے باوجود اگر ہمارا کوئی بھی پیٹرول پمپ سیل کیا گیا تو اس کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ کریں گے۔
تازہ ترین