• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نےاقوام متحدہ میں اپنی مستقل رکنیت چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ مسترد کردی

پیرس (اے پی پی)فرانس نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی مستقل رکنیت چھوڑنےاور یہ رکنیت یورپی یونین کو دینے کے حوالے سے برطانوی اخبار دا ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی اخبار نے فرانس کے یورپین پارلیمنٹ کا رکن ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس یورپین فوج کے لیے یورپی یونین کے دیگر ارکان کی حمایت کے بدلے میں نشست کے تبادلے پر غور کرے گا اور بلاک اپنی خارجہ پالیسی بنانے کے طریقے میں اصلاحات کرے گا۔فرانس کی پریذیڈینسی کی ترجمان نے کہا کہ ہم باضابطہ طور پر رکنیت یورپی یونین کو دینے کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں،ہم سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں اوریہ رکنیت اسی طرح برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپی یونین کے ساتھ ہر ممکنہ طریقے اور مکمل خودمختاری کے ساتھ رابطہ کاری کی ہے۔ واضح رہے کہ فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین میں شامل ہے جبکہ دیگر ممالک میں برطانیہ، چین، روس اور امریکا شامل ہیں۔
تازہ ترین