• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی مرمت کا کام شروع

خیبر پختونخوا حکومت نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں موجود گھروں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد اب ان کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔

حکومتی منصوبے کے مطابق بالی ووڈ کے دونوں نامور اداکاروں کے گھروں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

باقاعدہ طور پر ان گھروں کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں دونوں گھروں کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق نے اپنے انکل اور اداکار راج کپور کے آبائی گھروں کی مرمت کروانے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی ہے۔

فواد اسحاق نے اپنے انکل اداکار دلیپ کمار کی آبائی شہر پشاور سے محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کا پشاور سے لگاؤ کبھی کم نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار راج کپور کا آبائی گھر، جسے کپور حویلی کہا جاتا ہے اور دلیپ کمار کا آبائی گھر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع ہے۔

تازہ ترین