فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) انسپکٹر یاسرجٹ کو مسلم ٹاؤن نمبر1 میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں میں آرپی او بلال صدیق کمیانہ ،سی پی اواحمد کوثر ،ایس ایس پی آپریشنز عرفا ن اللہ خان ،ایس پی مدینہ ڈویژن ملک جمیل ظفر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آر پی او، سی پی او نے مرحوم کے لواحقین سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔