• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انضما م کو دل کی تکلیف، انجیو پلاسٹی، سینئر کرکٹرز کی نیک تمنائیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو دل کی تکلیف کے بعدلاہور کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔انہیں گزشتہ رات اسپتال میں لے جایا گیا تھا ، جہاں ٹیسٹ کے بعد کے ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا۔ انضمام الحق پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں دس روز گھر پر مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ انضمام الحق نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے دعائیں کیں ۔ انضمام الحق نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کرکٹرز، کمنٹیٹرز اور پرستاروں کا شکریہ جنہوں نے دعا کی اور پیغامات بھیجے۔ میں نے پڑھا اور سنا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہوگیا ایسا نہیں ہے ۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ اب بہتر ہیں اور گھر واپس آ گئے ہیں ۔میرے دوست آرام کریں اور مکمل صحت یاب ہوں۔بھارتی سپر اسٹار سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے بہت سی دعائیں، انضمام الحق ہمیشہ سے گراؤنڈ میں ایک فائٹر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پیارے انضی ، تمہارا دل ، اتنا پیارا دل، اس کو لگتا ہے نظر لگ گئی ۔ وقار یونس نے ٹوئٹر پر انضمام الحق کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندہ شیر دل ہے۔ چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے پرانے دوست کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔کرکٹرز جونٹی رھوڈز، راشد لطیف، سرفراز احمد، مشتاق احمد، امام الحق اور پی سی بی نے انضمام الحق کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

تازہ ترین