• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ بھر میں عیدالفطر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

برطانیہ بھر میں عیدالفطر آج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

اس موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

دارالحکومت لندن سمیت مانچٹر پرمنگم لیڈز دیگر چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں نمازِ عید کے لیے بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

نمازیوں کی غیر معمولی تعداد کے باعث کئی مقامات پر 2 سے زائد جماعتیں بھی ادا کی گئیں۔

نمازِ عید کے اجتماعات میں علمائے کرام نے رمضان المبارک کی برکتوں، تقویٰ، صبر اور اخوت کے موضوعات پر خصوصی خطابات کیے اور عیدالفطر کی روح کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اپنے خطابات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور عالمی امن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر فلسطین ایران اور لبنان کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید