منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں والد سے ملاقات کے لیے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے بڑے بیٹے آریان منشیات کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں ہیں جہاں اُن سے روزانہ تفتیش کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تفتیش کے دوران آریان خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنے والد سے ملاقات کے لیے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔
آریان خان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اُن کے والد کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے والد سے ملاقات کے لیے اُن کی مینجر پوجا سے وقت لیتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دوران آریان خان نے اپنے والد کی فلموں کے حوالے سے بھی بیان دیا۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔
انہیں 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، تاہم بعدازاں آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔