• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: شانژی میں موسلادھار بارش و سیلابی صورتحال، 15 ہلاک

چین کے صوبے شانژی میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک، 3 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق مقامی حکام کا کہناہے صوبےشانژی میں 3 ماہ کی بارش ایک ہفتے میں برس گئی، بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 19 ہزار عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیگر 18 ہزار عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

صوبے شانژی میں  کم ازکم 1 اعشاریہ 75 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، ایک لاکھ 20 ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

شانژی میں سیلابی صورتحال کےسبب بند ہونے والی 60کوئلوں کی کانوں میں سے چار آپریشنل ہوگئی ہیں۔

چینی محکمۂ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین