زارا عباس
ٹی وی لاؤنج کی آرائش وزیبائش کے لئے ٹیلی ویژن کے نت نئے انداز ،ڈیزائن اور اقسام متعارف ہو چکی ہیں اور ٹی وی اسکرینوں کے لئے ایل سی ڈی (LCD) پلازما، Retina,LED, Flat،کرسٹل اور 3Dجیسی ٹیکنا لو جیز مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ محدود احاطے میں ٹی وی لاؤنج کو منفرد انداز سے سجایا جاسکتا ہے۔
آپ ٹی وی اسٹینڈ اور پینل کے فرنیچر کو حسب ضرورت ڈیزائن کر کے جگہ اور وسائل دونوں کی بچت کر سکتی ہیں ۔اگر چاہیں تو سرخ رنگ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ایک چھوٹے کمرے میں سلیقے مندے سےسامان رکھنے کی بات ہی الگ ہوتی ہے ۔ایسے میں اگراونچی جگہ شیلف بنا ہو تواس کے نیچے دیوار پر ٹی وی آویزاں کیا جا سکتا ہے ۔
اس شیلف میں چند آرائشی اشیاء کے ساتھ ساتھ DVDبھی رکھا جا سکتا ہے ۔اگر آپ کوکتب بینی کا شوق ہے لیکن گھر میں اسٹڈی روم نہیں ہے تو آپ ٹی وی لائونج میں ایک وسیع تر شیلف بنو کر اپنی پسندیدہ کتابیں رکھ سکتی ہیں ۔اگر آپ کے لاؤنج کا سائز چھوٹا ہوتو بھی پریشان نہ ہوں آپ اپنا LEDدیوار میں بھی لگا سکتی ہیں ۔
آپ کے صوفوں کی نشستیں بہت چوڑی اور بڑی نہ ہوں ۔کمرہ حجم میں چھوٹا ہوتو فرنیچر بھی زیادہ جگہ، گھیرنے والا نہ رکھیں۔ٹی وی لاؤنج میں آرام دے فر نیچر ،غالیچے یا رگز اور ان ڈور پلانٹس رکھ کر اسے دیدہ زیب ہی نہیں بلکہ ماحول دوست بھی بنایا جاسکتا ہے۔
اسٹوریج یعنی اشیاء کو ذخیرہ کرنے کے لیے دیواری شیلفز میں دروازے لگوائے اب ان کے اندر قیمتی دستاویزات ،ریموٹ کنٹرول یا کچھ بھی رکھئے۔ ان شیلفز کو سر مئی ،بھورے ،سفید ،اخروٹ کے رنگ یا سیاہی مائل پالش سے آراستہ کیجئے۔ علاوہ ازیں صوفوں کے کپڑوں کا رنگ مدھم ہوتو زیادہ اچھے لگے گے۔اس شیلف میں آپ چاہیں تو ایل سی ڈی ،ایل ای ڈی یا پرانے طرز کا ٹی وی بھی رکھ سکتی ہیں ۔