بلنکن کی اماراتی، بھارتی، اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ورچوئل ملاقات

October 19, 2021


امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن نے اماراتی، بھارتی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ورچوئل ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ورچوئل ملاقات کے دوران امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ تمام ممالک اپنے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ چاروں ممالک ٹیکنالوجی اور توانائی کے مسائل پر تعاون بڑھانے کے طریقے تلاش کریں گے۔