مہنگائی کے بڑھنےکی وجوہات آئی ایم ایف کی پالیسیوں پرعملدرآمد ہے،مولانا امجدخان

October 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے بڑھنے کی وجوہات آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل در آمد اور حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں ،غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کے بغیر نہیں ملیں گے، اس نظام کے بغیر غریب کی داد رسی ممکن ہی نہیں ،ملک میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اور عوام اور ملک کے خلاف ایسی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی اور ملک میں رحمت دوعالم ؐکا معاشی انقلاب لا کر ہی دم لے گی۔