وفاق افسران نہیں دیگا تو خالی پوسٹوں پر صوبائی افسران کا تقرر کرینگے،مرتضیٰ وہاب

November 26, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کیا سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ قانون سے بالا تر ہے،وفاق سندھ کو افسران نہیں دے گا تو ان پوسٹوں کو ہم خالی نہیں رکھیں گے بلکہ ہم اس کوٹے پر صوبائی افسران کا تقرر کرینگے۔قانون کے مطابق ان پوسٹوں پر تقرریوں کے لئے کام شروع کردیا ہے ،، جمعرات کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا 1954کے رولز میں اس کاذکر موجود ہے۔