تحریک انصاف کی تبدیلی کورونا سے زیادہ خطرناک وبا ہے، امیر حیدر ہوتی

November 27, 2021

فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تبدیلی کورونا سے زیادہ خطرناک وبا ہے۔

پشاور میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالائقی کی بدولت موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کورونا سے زیادہ خطرناک وبا ہے۔