انٹر بینک، ڈالر 1.10 روپے سستا

December 01, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سعودی پیکج کی منظوری کے بعد روپے پر دباؤ میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر 1.10 روپےتک اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے سستا ہو گیا۔برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 1.30 روپے کی کمی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.10 روپے کی کمی سے176.10 روپے سےکم ہو کر 175.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 176.20 روپے سے کم ہو کر 175.20 روپے ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 177.20 روپے سے کم ہو کر 176.80 روپے اور قیمت فروخت 177.70 روپے سے کم ہو کر 177.30 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 197.30 روپے سے بڑھ کر 197.50 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 199.80 روپے پر برقرار رہی جبکہ1.30 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233.80 روپے سے کم ہو کر 232.50 روپے اور قیمت فروخت 236.30 روپے سے کم ہو کر 235.00 روپے ہو گئی۔