ووٹ کی خرید وفروخت کرنے والوں کو عوام نےمسترد کردیا ، زین قریشی

December 01, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ زین قریشی نے کہاہے کہ ووٹ کی خرید وفروخت کرنے والوں کو عوام نے ہمیشہ کےلئے مسترد کردیا ہے ویڈیو مافیا کی اصلیت انکی اپنی ویڈیو سے سامنے آگئی ہے تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات بھی جیتے گی اور آئندہ بھی ملکی اقتدار کی باگ دوڑ سنبھالے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے متحرک سیاسی نوجوان یوسی 119 خان پور مڑل چک 13 ایم آر کے اہم سیاسی رہنما وامید وار برائے چیئرمین یوسی 119 محسن واہلہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اسمبلی میں بھی درست سمت پر ہے اور ہم حلقوں میں بھی عوامی خدمت کررہے ہیں ن لیگ اور پی پی کو اسمبلی میں شکست ہورہی ہے اور عوام نے ویسے ہی انہیں مسترد کردیا ہے۔