تعلیم کا شعبہ میئر کے زیر انتظام کرنا تعلیمینظام سے کھیلنے کے مترادف ہے،میاں اسلم

December 03, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ تعلیم انتظامی نہیں قومی معاملہ ہے حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو دوبارہ وزارت تعلیم کے زیر انتظام کرے، صدر پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بلدیاتی انتخابات کے آرڈیننس میں تعلیم کے شعبے کو میئر کے زیر انتظام کرنا تعلیمی نظام سے کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی نظامت تعلیمات کو لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام کر نے کے خلاف اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کے مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولا ، سردار صدیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا تعلیم کا اہم شعبہ غیر واضح اوربغیر وجود کے قائم لوکل گورنمنٹ کے تحت کرنے سے اسلام آباد میں تعلیم کے مسائل بڑھ جائیں گے۔