کترینہ کیف اور وکی کوشل کی منڈپ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

December 06, 2021

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کا منڈپ شیشے سے بنایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے منڈپ شاہی انداز میں سجایا جائے گا، کترینہ اور وکی کوشل شیشے کے خصوصی منڈپ کے گرد پھیرے لیں گے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے استعمال کیے جانے والے خیمے (ٹینٹ) بھی خصوصی طور پر ممبئی سے منگوائے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے جس کے سبب راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔