ناجائز پارکنگ بنانے پر مقدمہ، خواتین کی وڈیو بنانے والا شخص گرفتار

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ناجائز پارکنگ اسٹینڈ بناکر عوام الناس سے پیسے وصول کرنےکے الزام میں گلگشت پولیس دوافرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مظفرآبادپولیس نے شیرشاہ ہسپتال میں خواتین کی وڈیو بنانے والے شخص ندیم کوگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی۔کوتوالی پولیس نے ڈکیتی اور قتل مقدمہ میں ملوث تین ملزمان ذکاء الرحمن ،زوہیب اور فیصل کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔تھانہ شاہ شمس پولیس نے منشیات فروش ساجد کوگرفتارکرکے1کلوسےزائد چرس برآمد کرلی مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔پولیس نے مختلف واقعات میں ریڑھی بانز،غیرقانونی گیس ریلفلنگ،تیزرفتاری اوربجلی چوری کے الزام میں 14 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ کورونا ویکسین ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔