431 کمسن ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی گئی، ٹریفک پولیس پشاور

December 09, 2021

پشاور(کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک حادثات سے بچنے کی خاطر گزشتہ ماہ 431 کمسن ڈرائیوروں (انڈر ایج) نوجوانوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ضلع بھر میں انڈر ایج نوجوانوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں کارروائیوں کے دوران انڈر ایج نوجوانوں کے پاس سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ سے متعلق جاری کردہ کسی قسم کے دستاویزات اور ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کمسن ڈرائیوران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں کیونکہ ان کی عمر ڈرائیونگ کی نہیں ہوتی اور وہ خود اعتمادی کے فقدان کے نتیجے میں کسی بڑے حادثے کا شکار بن سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے منع کریں اور ان پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہو۔انہوں نے ٹریفک حکام اور وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ کم سن ڈرائیوروں کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں عمل میں لائیں ۔