دادو: نوجوان کی قبر کشائی، والد کی درخواست پر مقدمہ درج

January 02, 2022

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) دادو کے مقام پرچار ماہ قبل مبینہ ون ویلنگ کے دوران حادثے میں ہلاک ہونے والے 14سالہ نوجوان عبداﷲ ملاح کے والد ارباب رحیم ملاح کی جانب سے فرسٹ سول جج دادو اشرف ڈھراج کی عدالت میں قتل کرنے کی داخل کرائی گئی درخواست پر عدالت کے حکم پر سیکنڈ سول جج دادو فرمان علی ٹگڑ کی موجودگی میں حیدرا ٓباد کی میڈیکل ٹیم نے قبرکشائی کرکے سیمپلز حاصل کیئے۔اس موقع پر میڈیکل ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ لاش کے لیئے گئے سیمپلز کیمیکل رپورٹ کیلیئے روانہ کیئے جائینگے جبکہ پندرہ دن کے بعد موت کی وجہ کے سلسلہ میں رپورٹ ظاھر کی جائیگی۔دریں اثناء گاؤں مرزو خان جمالی کے مقام پر رھنے والے مقتول فیاض جمالی کے والد علی اصغر جمالی نے سیشن کورٹ دادو میں پیش ہوکر عدالت میں درخواست دائر کراتے ہوئے الز م ا عائد کیا۔