نبی سر کے قریب خواتین اور بچوں سمیت 55 ہاری بازیاب، عدالت میں پیش

January 02, 2022

عمرکوٹ ( نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ سیشن جج عمرکوٹ کی عدالت کے حکم پر نبی سر پولیس نے نبی سر کے مقامی زمیندار علی گل خاصخیلی کی نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 55 ہاری بازیاب کرا کے ڈسٹرکٹ سیشن جج عمرکوٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت کی جانب سے ہاریوں کے متعلق پولیس سے معلومات حاصل کرنے پر پولیس نے بتایا کہ کسی نجی جیل میں قید نہیں بلکہ اپنے گھروں میں تھے جس پر عدالت نے ہاریوں کو اپنی مرضی سے رہنے کی اجازت دی اور ساتھ 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہاری جیسے ہی عدالت سے باہر نکلے تو زمیندار علی گل خاصخیلی اور ان کے بیٹے نجم دین اور حاکم دین نے اپنے حمایتوں کی مدد سے ہاریوں کو یر غمال بنا کے اغوا کرنے کی کوشش کی تو ہاریوں اور خواتین نے مزاحمت کی مزاحمت کے دوران زمیندار علی گل خاصخیلی اور ان کے بیٹے اور حمایتی ہاریوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے اسی دوران ہاتھا پائی ہوئی ہاتھا پائی میں تین ہاری ڈھولو ، کیول ، ھیرو ، کولھی زخمی ہوئے بعد ازاں زخمی ہاریوں سمیت کرشن کولھی شریمتی پریمی کولھی ، شریمتی جسوداں بھیل ، شریمتی ویرو، چیتن بھیل اور دیگر نے رھا ہونے والے ہاریوں کے کافلے سمیت پریس کلب عمرکوٹ پر پھنچے جہاں پر ان پر عدالت کے گیٹ سے باہر ہونے والے زمیندار کی طرف سے حملے اور تشدد کے خلاف جس میں تین ہاری زخمی ہوئے ہیں احتجاج کرتے ہوئے اللہ والا چوک پر زمیندار اور ان کے بیٹیوں کی جانب سے تشدد اور اغوا کرنے کی کوشش کرنے کے خلاف دھرنا مار کر بیٹھ گئے جس وجہ سے کئی گھنٹوں تک میرپور خاص عمرکوٹ مین روڈوں پر ٹریفک بند ہوگئی مسافر پریشان ہوگئے ان کا مطالبہ تھا کہ زمیندار کی زیادتیوں کے بعد عدالت نے ہمیں رھا کیا عدالت سے نکلتے ہی ظالم زمیندار اور ان کے بیٹوں نے ہم پر حملہ کیا ہمیں زمیندار اور ان کے بیٹوں سے جان کا خطرہ ہے کسی وقت اغوا کر سکتے ہیں اس لئے پولیس کو مذکورہ زمیندار کے خلاف ہماری طرف سے مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے ۔