صارفین کو بجلی کی اچھی سروس، ترسیلی نظام بہتر، جائز شکایات دور کی جائیں

January 02, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکو ترجمان کے مطابق نیشل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نیپراکے وفد نے وائس چیئرمین نیپرا رفیق احمد شیخ کی سربراہی میں حیسکو مینجمنٹ کے ساتھ حیسکو کانفرنس ہال حیدرآباد میں میٹنگ کی۔ میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے نیپرا کے وفد کو کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی ، بعد ازاں نیپرا کے وفد نے حیسکو مینجمنٹ کو ہدایات دیں کہ حیسکو صارفین کو بجلی کی بہتر سروس فراہم کریں ، اور بجلی کے ترسیلی نظام کو بہترکیاجائے ، انہوں نے صارفین کی جملہ جائز شکایات اولیت اور شفاف میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد دور کیا جائے ، تمام تر قیاتی منصوبے نیپرا کے قوانین کے تحت مقررہ مدت میں مکمل کریں ، سیفٹی کے تمام اصولوں پر مکمل کاربند ہوتے ہوئے کام کریں اور حیسکو کی بہتری کیلئے مزید بہتر سے بہتر اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر میٹنگ میں وائس چیئرمین نیپرا رفیق احمد شیخ کے علاوہ ممبر نیپرا رحمت اللہ بلوچ‘ ممبر نیپرا مقصود انور خان‘ حیدرآباد نیپرا آفیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیپرا حافظ عرفان شیخ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدیح فاروق موجود تھے جبکہ حیسکو کی جانب سے حیسکو چیف کے علاوہ جنرل منیجر ٹیکنیکل گل منیر سرہیو‘ چیف کمرشل آفیسر سرفراز احمد خان‘ چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالرحیم سومرو‘ چیف انجینئر ڈولپمنٹ طارق بجاری‘ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔