جماعت اسلامی خواتین کاشہری مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

January 15, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)شہری مسائل اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام ہربنس پورہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ، قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کی ، مظاہرے میں زبیدہ جبیں، ، عائشہ اخلاق ، سنبل شہباز ، انیلا محمودصدر ، محمودہ ناصر ناظمہ ، ڈاکٹر محمود خان ، وسیم اسلم قریشی، شاہد نوید ملک، رفیق اعوان، مجاہد اسلام ، میجر (ر)افتخار اعوان سمیت بڑی تعداد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے۔ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور زبیدہ جبیں نے کہا کہ گیس بحران اور جرائم کی بڑھتی شرح نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔