احساس لباس پروگرام، 4روز میں 1500سے زائد افراد میں گرم کپڑے تقسیم

January 15, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے 13پناہ گاہوں میں احساس لباس پروگرام موسم سرما 2022 کی چار روزہ رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ 04 روز کے دوران سردی کی شدید لہر میں 1500 سے زائد افراد میں گرم کپڑے، چادریں، جوتے، جیکٹس، ٹوپیاں اور دیگر آئٹمز کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی تیرہ پناہ گاہوں میں اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔