چار ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کمپنی رجسٹر کرنے کی تجویز بھی ہے، رمیز راجہ

January 16, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیئر مین رمیز راجہ نے اپنےمجوزہ چار ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے پلان میں اس سیریز کے لئے ایک کمپنی رجسٹر کرنے کی تجویز بھی ہے، ایک ویب سائٹ کے مطابق ان کا موقف ہے کہ یہ کمپنی جو آئی سی سی کے ماتحت کام کرے جس کا اپنا چیف ایگزیکٹیو ہو اور اس سیریز کی آمدنی تمام رکن ملکوں میں تقسیم ہو، ان کا کہنا ہے کہ سیریز میں پاکستان اور بھارت کی موجودگی سے اسے پر کشش بنانے میں مدد ملے گی، ان کا کہنا ہے کہ ایشز کی دو روایتی ٹیموں کے علاوہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ہونے سے یہ سیریز شائقین کی غیر معمولی دلچسپی حاصل کرے گی۔