• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز کرکٹ، پاکستان ویمنز نے آخری اوور میں تھائی لینڈ پر قابو پالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو بار کی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں تھائی لینڈ کی جانب سے ملنے والےغیر متوقع چیلنج کا سامنا کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے جیت کر ویمنز ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کا فیصلہ دو گیند پہلے ہوا۔ پاکستان کو 11 اوورز میں 92 رنز کا مشکل ہدف ملا تھا ایک وقت میں پاکستان کی چار وکٹیں 11رنز پر گر گئیں جس کے بعد فاطمہ ثناء اور طوبی حسن نے ٹیم طوفان میں پھنسی کشتی کو کنارے لگایا۔ وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے آخری اوور تک تھائی لینڈ کی امیدیں زندہ رکھیں، تاہم پاکستان نے اختتامی لمحات میں چند باؤنڈریز کی مدد سے فتح اپنے نام کر لی۔ پاکستان ٹیم اب 20 ستمبر کو سیمی فائنل کھیلے گی میچ بارش کے سبب 11 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کی، دوسرے ہی اوور میں فاطمہ ثنا نے اوپنر کی وکٹ حاصل کی، اس کے بعد پانتھا مایا اور ناناپاتھ کونچھا رونکی نے 65 رنز کی شراکت لگائی۔ ناناپاتھ کونچھا رونکی نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، تھائی لینڈ نے چار وکٹ پر 91 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے 36 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شوال 25 اور گل فیروزہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پھر وکٹیں گرنا شروع ہوئیں۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالا۔ طوبی حسن نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، پاکستان نے دو گیندوں پہلے سات وکٹ پر ہدف پورا کرلیا۔

اسپورٹس سے مزید