کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان یآل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔ صرف محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین ہیٹ ٹرکس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔ برج ٹاؤن میں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کیلئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا اور اپنی ٹیم کو9وکٹ سے جتوادیا۔