• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این او سی نہ ملنے پر سات پاکستانی شوٹرز ایشین گیمز میں شرکت سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے 7 شوٹرز ایشین گیمز میں شرکت سے محروم ہو گئے۔ انہیں اپنے متعلقہ سرکاری ڈیپارٹمنٹس سے این او سی نہ مل سکے ۔ ان میں اولمپئن کشمالہ طلعت ، ایشین گولڈ میڈلسٹ فرخ ندیم، عدنان چند، امام ہارون، محمد عثمان، عمر فاروق اور محمد شبیر بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا ایشین گیمز کا باقاعدہ آغاز ہفتے سے ہو رہا ہے جس کیلئے مختلف ممالک سے ہزاروں ایتھلیٹس جاپان پہنچ گئے ہیں۔ اطالوی کروز شپ کوسٹا سیرینا میں قائم ولیج ہزاروں ایتھیلیٹس سے آباد ہو گیا۔

اسپورٹس سے مزید