• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں 45 ملکوں کے 11 ہزار ایتھلیٹس یکجا، ایشین گیمز کی رنگارنگ تقریب آج، جذبہ و جنون عروج پر

ناگویا، جاپان (نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی)14ویں ایشین گیمز کی باضابطہ افتتاحی تقریب ہفتے کو ناگویا، جاپان کے میزوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں شام 6 بجے منعقد ہوگی۔ بعض مقابلے دس دن پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں، افتتاحی تقریب کی تیاری مکمل ہے۔ مرکزی خیال ہم آہنگ دھڑکن ہے، جو تمام ایشیائی ایتھلیٹس اور تماشائیوں کے جذبے اور تال کو یکجا کرنے کی علامت ہے۔ ایشیا بھر سے آئے ہوئے 11سے زائد ایتھلیٹس اور 45 ممالک کے دستے اسٹیڈیم میں مارچ کریں گے۔ پاکستان کا پرچم اٹھانے کا اعزاز عالمی انڈر 23اسکواش چیمپئن نورزمان اور خواتین کرکٹ کپتان فاطمہ ثنا کو ملے گا۔ کھلاڑی ڈوپ سے پرہیز، جعل سازی کو روکنے کا حلف اٹھائیں گے۔ پاکستان اسکواش ٹیم تین سگی بہنیں ماہ نور علی، سحرش علی، مہوش علی اور سماعت اور قوت گویائی سے محروم پشاور ہی کی ثنا بہادر بھی شامل ہیں ۔ پاکستان کی وکٹ کیپر منیبہ علی والدہ کی علالت جبکہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی حا ئقہ حسن بیماری کے باعث گیمز سے باہر ہوگئیں۔ جاپان میں گیمز کی میزبانی کا جوش وخروش،جذبہ اور جنون عروج پر ہے، مرکزی شاہراؤں، چھوٹی بڑی سڑکوں، مارکیٹوں میں استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے، سائن بورڈز پر جاپانی اور انگریزی زبان میں مہمانوں کیلئے خیرمقدمی نعرے درج ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی تماشائیوں کی آمد کے پیش نظر ٹیکسی کے کرایوں میں اضادہ کردیا گیا جس پر جمعے کو انڈور اسٹیڈیم کے باہر تماشائیوں نے احتجاج بھی کیا، کسی بھی ناخوش گوار واقعات کی روک تھام کے لئے سیکیورٹی کے کڑے انتظامات دکھائی دے رہے ہیں، فوجی ہیلی کاپٹر بھی فضائی گشت کررہے ہیں۔ ناگویا میں 1900 سال پرانا اتسوتا ٹیمپل موجود ہے جو جاپان کا دوسرا سب سے مقدس مقام سمجھا جاتا ہے۔ 1610ء میں توکوگاوا خاندان نے یہاں ایک عظیم الشان قلعہ تعمیر کیا جو شہر کی پہچان بن گیا۔

اسپورٹس سے مزید