• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی کی ارجنٹینا ٹیم میں واپسی، اگلے ماہ الوداعی میچ کھیلیں گے

بیونس آئرس (جنگ نیوز) لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند ہفتے بعد الوداعی میچ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی پہننے کا فیصلہ کر لیا۔ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق وہ 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کے خلاف میچ میں شرکت کرینگے۔ کوچ لیونل اسکالونی نے بینن کے خلاف میچ کیلئے 26رکنی اسکواڈ میں اُنہیں ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق انہیں شاندار انداز میں الوداع کہا جائےگا۔ اس موقع پر 2022کی عالمی چیمپئن ٹیم کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید