• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو 200 رنز سے ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دورہ انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19نے انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز سے شکست دے دی اور  ساتھ ہی چار میچوں کی ون ڈے سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔پاکستان نے چار وکٹوں پر 350 رنز بنائے۔ فرحان یوسف 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79، 79 رنز بنائے۔ہوم ٹیم150 رنز بنا سکی۔احمد حسین نے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید